پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں،چدمبرم نے مودی کو آئینہ دکھا دیا،شیری رحمان

پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، بھارت صرف الزامات کی روش پر برقرار ہے ،نائب صدرپیپلزپارٹی ایس سی او اجلاس میں بھارت کی تنہائی اس کے جھوٹے بیانیے کی ناکامی،کھیل کے میدان میں بھی عزیمت کا سامنا ہے،بیان

پیر 28 جولائی 2025 17:55

پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں،چدمبرم نے مودی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں،بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔پیر کوسینیٹر شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

انہوںنے کہاکہ چدمبرم کا بیان بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے ،بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے ،پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے لیکن بھارتی حکومت کو شفاف تحقیقات سے خوف ہے، کیونکہ سچ سامنے آ جائے گا ۔

(جاری ہے)

نائب صدر پی پی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ 27 بار کہہ چکے کہ سیزفائر میں ان کا کلیدی کردار تھا ، لیکن ہٹ دھرمی کی انتہا مودی اس کو مسلسل جھٹلا رہا ہے لیکن یہ کہنے کہ ہمت نہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ بھارت صرف الزامات کی روش پر برقرار ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایس سی او اجلاس میں بھارت کی تنہائی اس کے جھوٹے بیانیے کی ناکامی ہے ، پہلگام حملہ بھارتی ریاستی ناکامی کا نتیجہ ہے، مودی حکومت کو چاہیے وہ پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے ،بھارت کو جنگ اور سفارتی محاذ کے بعد کھیل کے میدان میں بھی عزیمت کا سامنا ہے ۔شیری رحمان نے کہاکہ لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر کیا صورتحال ہے جو جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کی تھی ، بھارت ایونٹ میں اپنے چار میچز میں سے کسی ایک میں بھی کامیابی نہیں سمیٹ سکا جبکہ پاکستان ناقابل شکست اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔