
بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل اور امن وامان کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششوں پر اتفاق
بدھ 30 جولائی 2025 22:42
(جاری ہے)
پریس کانفرنس میں لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اور پنجاب کے عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور صوبہ کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ لانگ مارچ کے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے وفاقی وزراء محسن نقوی، جام کمال، عطاتارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وزیرمملکت طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سپیشل سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی کام کریگی۔انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں وفد اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گا اور پنجاب حکومت تمام عمل میں سہولت کاری کرے گی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اور مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کی پنجاب حکومت بلوچستان کے عوام کے مطالبات کے حق میں ہے۔ انہوں نے پنجاب میں داخلہ کے بعد لانگ مارچ کے شرکا کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بلوچستان کے بھائیوں کو آئندہ کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو اور یہ کہ تمام افراد پنجاب کے مہمان ہیں۔ لیاقت بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مریم نواز شریف نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے جس طرح بلوچستان کا دورہ کیا اور خصوصی طور پر لاپتہ افراد کے حق میں آواز بلند کی اسی جذبے کے ساتھ وہ بطور وزیراعلی پنجاب بھی بلوچستان کے لیے آواز اٹھاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے تمام مسائل کا سیاسی حل چاہتی ہے جس کے لیے قومی ڈائیلاگ وقت کا تقاضا ہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، صوبہ کے عوام کو ان کا حق دیا جائے، یہی قیام امن کا واحد راستہ ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں، صوبہ کے وسائل پر ان کا حق تسلیم کیا جائے۔ سرحدی تجارت کو بحال کرکے اسے قانونی درجہ دیا جائے، بلوچستان میں سیکیورٹی کے نام پر عوام کی تذلیل نہ کی جائے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کو رہا کیا جائے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکمران صوبہ کے عوام کے آئینی و جمہوری مطالبات کو تسلیم کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.