امریکا سے تجارتی معاہدے کی خاطر مودی ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ کے بیانات پر خاموش ہیں، راہول گاندھی

سب جانتے ہیں مودی بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اگر وہ بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کریں گے، کانگریس رہنماء

بدھ 30 جولائی 2025 21:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء)کانگریس کے مرکزی رہنما اور بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کے کردار سے متعلق حقیقت بیان کر سکیں۔

(جاری ہے)

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ مودی بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، یہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم مودی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کریں گے، ٹرمپ سچائی بیان کریں گے اسی لیے وزیراعظم مودی بولنے سے قاصر ہیں۔