Live Updates

خیبرپختونخوااسمبلی ،امن وامان کی صورتحال پرشدیدتشویش،اراکین نے آپریشنز،بدامنی اورریاستی خاموشی پر سوالات اٹھادئیے

ہفتہ 2 اگست 2025 01:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں امن وامان کی صورتحال پرشدیدتشویش،اراکین نے آپریشنز،بدامنی اورریاستی خاموشی پر سوالات اٹھادئیے۔جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرقانون آفتاب عالم نے تحریک پیش کرتے ہوئے استدعاکی کہ ایوان کے معمول کے ایجنڈے کو معطل کرکے امن وامان کے مسئلے پر بحث کی اجازت دی جائے تحریک کی منظوری کے بعد ایم پی اے اجمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا صوبہ اوراسکے عوام تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہے ہیں ہم امن وامان کے مسئلے سے دوچار ہیں باجوڑمیں بزرگوں،نوجوانوں اورخواتین کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اسی طرح فورسزکے جوان شہیدہورہے ہیں مولاناخانزیب شہیدہوگیاایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرباجوڑ،تحصیلدار،سینیٹرہدایت اللہ،ریحان زیب سمیت دیگرمشران کی شہادتیں ہورہی ہیں ہم وزیراعلیٰ کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن اس ایوان سے اپیل ہے کہ قبائلی علاقوں میں لوگ نقل مکانی پرمجبورہیں یہاں امن کے قیام کیلئے اپناکرداراداکرے،انضمام کے وقت جو وعدے ہوئے تھے اس کو پورے کئے جائیں ہمیں روزگارچاہئے،این ایف سی میں ہمیں ہماراحصہ کیوں نہیں دیا جارہاانضمام کیخلاف سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوگا ہمارے خطے میں صورتحال نہیں بدلے گی لہذاافغانستان قیام امن کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

عجب گل وزیر نے کہاکہ دہشتگردی کے باعث فورسزسمیت عوام متاثر ہورہی ہے سسٹم مردہ حالت میں آگے چل رہاہے جمہوریت ایسی ہونی چاہئے جس میں ملک کی پالیسی مرتب ہوصحیح جمہوریت کے نفاذ تک ہماری جگ ہنسائی ہوتی رہے گی اے این پی رکن نثارباز نے کہاکہ باجوڑمیں مولاناخانزیب دن دیہاڑے قتل ہوتاہے جائے وقوعہ کے قریب ایف سی،ڈی سی اور ڈی پی اوکماؤنڈواقع ہے مولاناخانزیب کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی وہ امن کے خواہاں تھے یہی انکاگناہ تھا آج تک شہیدکے قاتل گرفتارنہیں ہوئے باجوڑکے علاقہ ماموندمیں تین دن پہلے غیراعلانیہ آپریشن شروع کیاگیاایک طرف فورسزاوردوسری طرف دہشتگردلڑرہے ہیں بیچ میں عوام پس رہی ہے اس بے انصافی کیخلاف ہمارے ساتھ یک زباں ہوجائیں باجوڑمیں جرگہ تشکیل دیاگیاہے جوطالبان سے ملاقات کرکے انہیں علاقہ چھوڑنے کاکہے گا حالانکہ یہ کام ریاست کاہے قبائلی علاقوں میں انتہاپسندی دوبارہ سراٹھارہی ہے جسکی پیشگی اطلاع دی گئی لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے قبائلی اضلاع میں قدرتی وسائل پرقبضہ کیلئے عوام کو نقل مکانی پرمجبورکیاجارہاہے دودن آپریشن کے دوران مارٹرگولوں کی وجہ سے سویلین کی شہادتیں ہوئیں باجوڑکے عوام اس ایوان کی طرف دیکھ رہی ہے قبائلی علاقوں میں آپریشن کیخلاف ایک پیج پرآناپڑ ے گاایم پی اے محمداسرارنے کہاکہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ترقی کا پہیہ رک چکاہے،عوام بیس سال سے مررہے ہیں ان کوتحفظ دلاناہمارافرض بنتاہے،قبائلی اضلاع میں مسمار عمارتیں اورسڑکیں بنی نہیں تھیں کہ دوبارہ آپریشن کاآغازکردیاگیا مرجڈاضلاع سمیت اس ملک میں امن کے قیام کیلئے آوازاٹھائی جائے،رکن اسمبلی شفیع اللہ جان کاکہناتھاکہ صوبہ میں دوبارہ آپریشن کی تیاری ہورہی ہے آپریشن صرف کے پی میں ہی کیوں ہوتاہے آپریشن کیلئے کیوں ہمارے لوگوں کو اینڈھن اورآئی ڈی پیز بنایاجارہاہی ایک لاکھ سے زائد ہم نے شہادتیں دیں لاکھوں لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں دہشتگردکیسے علاقوں میں آبادہوجاتے ہیں اسوقت ہمارے علاقے میدان جنگ بنے ہوئے ہیں ہمارا کیاقصورہے جب بھی ڈالروں کی ضرورت پڑتی ہے یہاں آپریشن شروع ہوجاتاہے کب ہم چین کی نیند ہوئیں گے،عمران خان نے ہمیشہ ملٹری آپریشن کی مخالفت کی ہماری حکومت بھی آپریشن کی مخالفت کرے گی امن ہوگا تو ترقی وخوشحالی آئے گی اور صوبہ آگے بڑھے گا جب بھی آپریشن شروع ہونے جاتاہے تو افغانستان کیساتھ تعلقات خراب ہوجاتے ہیں صرف اس لئے کہ صوبہ میں حالات خراب ہو صوبے کا ہرسیاستدان آپریشن کیخلاف جائے گاملک میں ڈاکوؤں کا ٹولہ مسلط ہے پانچ اگست ان کیخلاف ریفرنڈم کادن ہے اس روز پوری قوم نکلے گی اور ان ڈاکوؤں کی تابوت میں آخری کیل ٹونکتے ہوئے عمران خان کورہا کرے گی۔

علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہماری سرحدیں غیرمحفوظ ہیں باجوڑمیں آپریشن روکنے کیلئے پوراصوبہ اکٹھاہوگا ہم بدامنی کیخلاف ہیں اداروں کی تضحیک بھی قابل قبول نہیں،بحث میں اے این پی رکن ارباب عثمان،نیک محمدخان اوردیگرنے بھی حصہ لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات