
قوم (آکل )یوم استحصال کشمیر منائے گی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے‘ عظمیٰ بخاری
پیر 4 اگست 2025 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج (منگل ) دوبارہ فتنہ و فساد کی کال دی گئی ہے، فتنہ گروہ کے ایک لیڈر نے اپنی تحریک کو گوریلا جنگ کا نام دیا ہے، یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ گروہ ہے، پہلے بھی ان کی جانب سے کئی بار احتجاج کی کال دی گئی جو ناکام ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد بھی ایک احتجاجی تحریک چلنی تھی، اب انہوں نے 5اگست کی کال دی ہے، علیمہ باجی کہتی ہیں مجھے 5اگست کا احتجاج ہوتا نظر نہیں آتا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے دلی ہمدردی ہے جو کہتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں، پہلے یہ امریکہ سے آزادی مانگ رہے ہیں اور آج بانی کے بیٹے دوبارہ امریکہ کے در پر جا رہے ہیں، اپنے بچوں کو ہوا نہیں لگنے دیتے، قوم کے بچوں کو 26سال سے جنون کا درس دے رہے ہیں، اب حالت یہ ہے کہ ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ گئے ہیں، یہ سمبڑیال اور مریدکے میں اپنا حال دیکھ چکے ہیں، ان کے عوامی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9مئی وہ واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہو سکتی ورنہ ہر روز ملک میں ایسے واقعات ہوں، ان کی ملک دشمنی کی ایک پوری فہرست ہے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ملک اور اداروں کے سربراہ کے خلاف مہم چلائی گئی، کیا فتنہ و فساد پارٹی نام کی رکاوٹ سے جان چھڑائے بغیر پاکستان کو آگے لے جایا جا سکتا ہی ۔ انہوں نے کہا کہ کہ ترقی کرتا پنجاب مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا، پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں، پاکستان اور ایران نے ٹریڈ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جانے کا اعادہ کیا۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کو سکالرشپس، ای بائیکس اور لیپ ٹاپس مل رہے ہیں، پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، صوبے میں اینٹی سموگ گنز پہنچا دی گئی ہیں، لاہور میں 15اینٹی سموگ گنز آ چکی ہیں، پہلے کسی نے سموگ کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گی؛ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں
-
پی آئی اے رواں ماہ برطانیہ کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی، پاکستانی ہائی کمیشن
-
چینی کی ڈبل سنچری،پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
-
حکومت سندھ کا پولیو ویکسین سے انکاری والدین کی موبائل سِم بلاک، قومی شناختی کارڈ و پاسپورٹ معطل کرنے پر غور
-
کراچی 15 سال میں اپنے حق کے 3360 ارب روپے سے محروم کیا گیا، یونس ڈاگھا
-
فیلڈ مارشل پاکستان کیلئے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا،طلال چوہدری
-
شیرانی میں فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کی روشن دلیل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
یوسف رضا گیلانی کی ملا ئیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر اور سینیٹ کے صدر کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
-
سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری پر ہم سب کو تشویش ہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
گورنرخیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ
-
نوجوان ریاست کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ، اساتذہ ان کے لیے رہنمائی اور روشنی کا مینار ہیں، اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
سال 2025ء کا پہلا سپر مون 7اکتوبر کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.