
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی اور چین کی خلائی ایجنسی کے چیئرمین شان زونگڈے سے ملاقات، جوہری توانائی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو پاکستان کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال
پیر 4 اگست 2025 17:09

(جاری ہے)
انہوں نے کے-2، کے-3 اور سی-5 نیوکلیئر پاور پلانٹس کو اس شراکت داری کی کامیاب مثالیں قرار دیا۔
پروفیسر احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ایٹمی توانائی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وژنری قیادت کے تحت پاکستان کے خلائی پروگرام کو نئی تحریک ملی ہے جس کے تحت "اڑان پاکستان" کے عنوان سے خلائی سائنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان نے چین کے تعاون سے تین سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیجے ہیں اور 2026ء میں پہلا پاکستانی خلاباز چینی خلائی سٹیشن پر بھیجے جانے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی کو 2035ء تک چاند پر مشن بھیجنے کا ہدف دیا گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی انسانی وسائل دستیاب ہیں جن کی صلاحیتوں سے چین بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل کے ٹیکنالوجی چیلنجز کے پیش نظر پاکستان میں کوانٹم کمپیوٹنگ کا سینٹر قائم کیا گیا ہے اور سائنس، ٹیکنالوجی و انجینئرنگ کے شعبوں کو قومی ترقی سے ہم آہنگ کرنے کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے چینی حکام پر زور دیا کہ نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کے لیے تبادلہ پروگرام کے ذریعے خلائی ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو مزید بڑھایا جائے۔چیئرمین شان زونگڈے نے وفاقی وزیر کی سی پیک میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط جغرافیائی و سٹریٹجک بنیادوں پر استوار ہیں، جو اب مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چین خلائی تحقیق اور محفوظ ایٹمی توانائی کے شعبے میں پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.