یوم استحصال کے موقع پر بھمبر میں ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی

منگل 5 اگست 2025 17:13

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)یوم استحصال کے موقع پر بھمبر میں ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز کی قیادت میں بھارت مخالف ریلی،تمام مکاتب فکرسے کثیرتعدادمیں افراد شریک ہوئے،پاکستانی،کشمیری پرچم و بینرزاٹھا کر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ مقبوضہ کشمیر کو آزادکیاجائے،5 اگست سال 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی شناخت ختم کرنے کی مذموم کوشش کی،بھارت نے 77 سال سے کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھی ہوئی ہے، بھمبر کی عوام،سول سوسائٹی وکلا صحافیوں بلدیاتی نمائندگان ضلعی و تحصیل افسران نے عالمی برداری سیمطالبہ کیاکہ کشمیرمیں ظلم روکاجائے،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت میں دو ٹوک موقف کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر،مسلح افواج پاکستان و سول شہداء کی درجات بلندی کی دعا کی گئی فلسطین سمیت دنیابھر میں مظلوم انسانیت کی مدد و نصرت کی دعا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر بھمبر میں بھارت مخالف ریلی، عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھمبر میں ایک بڑی بھارت مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا,ریلی شرکاء نے ڈی سی آفس سے چلڈرن پارک تک مارچ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی ریلی میں ایس پی خواجہ عبدالقیوم،سینئرقاننون دان خواجہ عامررسول بٹ، ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ افسرمال محمدعلی,چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم چوہدری پی ڈی ایس پی راجہ اشفاق خان،صدر تنظیم جریدہ افسران انجنیئر چوہدری فاروق زبیر،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں وکلاء، صحافی، بلدیاتی نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، ضلعی و تحصیل افسران اور شہری شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے زوردار نعرے بازی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدرتنظیم جریدہ افسران انجنئیرچوہدری فاروق زبیر،ایڈووکیٹ عامررسول بٹ،اے سی محمدعیص بیگ،محمداسامہ محمد عمران و دیگر مقررین نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

مقررین نے کہا کہ بھارت گزشتہ 77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے کہا کہ یومِ استحصال ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی بھارتی جبر کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور ہر فورم پر ان کا مقدمہ بلند کیا جائے گا۔ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اس عہد کے ساتھ واپسی اختیار کی کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پولیس ٹریفک پولیس نے بھرپور فرائض سرانجام دیئے۔