پانچ اگست یوم استحصال کشمیر لیپہ ویلی میں بھی بھر پور انداز میں منایا گیا

منگل 5 اگست 2025 17:13

لیپہ ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پانچ اگست یوم استحصال کشمیر لیپہ ویلی میں بھی بھر پور انداز میں منایا گیا مین بازار لیپہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں بلدیاتی نمائندگان، انجمن تاجران سیول سوسائٹی وکلا تحصیل انتظامیہ اور دیگر نے شرکت کی بھارت کیخلاف احتجاجی نعرے بازی کی گئی -وادی لیپہ بلدیاتی نمائندگان انجمن تاجران بزرگ اور نوجوان بڑی تعداد میں 5 اگست کے اقدامات کیخلاف مظاہرے میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شریک شہریوں نے سیاہ جھنڈے لہرا کر مودی کے اقدامات کیخلاف احتجاج کیا 5 اگست 2019 کے ظالمانہ اقدامات کے کرداروں وزیراعظم نریندر مودی،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی:5 اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی حکومت نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا بھارت کے اس اقدام نے نہ صرف کشمیری عوام کی خواہشات اور حقِ خودارادیت کو پامال کیا بلکہ جنوبی ایشیاء کے خطے کی سلامتی اور امن کو بھی خطرات سے دوچار کر دیا ہی:آرٹیکل 370 اور 35 A کو ختم کیا جس کے تحت جموں کشمیر کو اپنا آئین، پرچم اور خودمختار قانون سازی کا حق حاصل تھا، بھارت نے یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ توڑ کر خود کو بد عہد ملک اور انسانی حقوق کا بدترین دشمن ثابت کیا کشمیری عوام 5 اگست 2019 کے لوک سبھا کے اقدامات اور 11 دسمبر 2021 کے بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدار اور سیاسی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں وادی لیپہ کشمیری عوام آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گی-