
کشمیری آج ''یوم استحصال کشمیر''منارہے ہیں،5اگست2019 کے بعد ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیاگیا
منگل 5 اگست 2025 18:43
(جاری ہے)
ملک بھر میں یکجہتی مارچ اوردیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ٹی وی چینلوں کی خصوصی نشریات میں بھارتی ظلم و تشدد اور کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو اجاگر کیاگیا۔ ادھروادی کشمیرکے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور جموں خطے کے مختلف علاقوں میں اس موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ سیاہ پٹیاں باندھے مظاہرین نے 5اگست 2019کوجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا۔ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس سمیت سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی نے یوم سیاہ کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کئے۔ درجنوں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا، جبکہ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اورمتعدد دیگر سیاسی رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے آج رات 15منٹ کیلئے بلیک آئوٹ کا بھی اعلان کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 5اگست 2019کے بعد سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں 21خواتین اور 44بچوں سمیت ایک ہزار 30کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔اس دوران 274کشمیریوں کو دوران حراست یا جعلی مقابلوںمیں شہید کیاگیا جبکہ درجنوں خواتین سمیت 29ہزار565سے زائد افرادکو گرفتارکیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس دوران بھارتی فورسز کے وحشیانہ تشدد سے 2ہزار551شہری زخمی ہوئے اورایک ہزار165مکانات کو تباہ کیاگیا جبکہ سینئر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کومسلسل نظربندرکھا گیا۔ کولگام میں بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی آج مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہی جس سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاقے میں ڈرونز،فوجی ہیلی کاپٹرز اور ایلیٹ فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اعلی بھارتی فوجی حکام براہ راست آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے پارلیمنٹ ہائوس تک یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں وفاقی وزراء، سیاسی رہنمائوں، طلبا اوردیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت پیش کی جس میں تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیاہے۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور واکس کا اہتمام کیاگیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.