پاکستان کی بقا وسلامتی ترقی وخوشحالی نظریہ پاکستان سے وابسطہ ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اوراسلام کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے،شاداب رضا نقشبندی

بدھ 6 اگست 2025 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ یوم آزادی ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کی سلامتی کیلئے قربانی دینے کا درس دیتی ہے ، پاکستان بچانے کے لیے پاکستان بنانے والے جذبے سے سرشار ہوکر جدوجہد کرینگے، پاکستان اور اسلام مخالف منفی سوچ و نظریئے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے پاکستان مخالف نظریئے کوعلم وقلم اور شعور کی طاقت سے ختم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنا ہوگا ،پاکستان کی بقا وسلامتی ترقی وخوشحالی نظریہ پاکستان سے وابسطہ ہی' پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اوراسلام کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے،نظریہ پاکستان کو فروغ دینے کیلئے علما ومشائخ کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا،ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد پا ک فوج کے ساتھ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت اے جاری ایک بیان میں کیا ،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے ذاتیات کے خول سے نکل کر اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی،پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والی قوم آج بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ لاقانونیت دہشت گردی ،کرپشن اقربا پروری نے ملک کو بدحالی کی طرف پہنچایا ہے، ،صوفیا کے ماننے والے نظریہ پاکستان کے محافظ بن کر قومی اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان منانا اورتحریک آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا ہمارا دینی ،قومی وملی فریضہ ہے ،پاکستان کے استحکام کے لئے مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا ،بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند نہیں کئے تو پھراس کے خلاف علم جہاد بلند کرنے پر مجبور ہونگے ،پاکستان ایک آزاد اور خود مختار مملکت ہے جس کی حفاظت ہم اپنی جانوں کے نذرانے دے کر کرینگے۔