پیپلز پارٹی وفاق کی علامت، سرزمین بے آئین کو آئین دیا ، نیئر بخاری

ذوالفقار بھٹو سیاست ڈیروں اور ڈرائینگ روم سے کھیت کھلیان میں لائے ،بینظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی اقدامات اٹھائے، تقریب سے خطاب

جمعرات 7 اگست 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سرزمین بے آئین کو آئین دیا پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے پیپلز پارٹی کی آئینی سیاسی جمہوری عوامی خدمات ہیں، قائد عوام ذوالفقار بھٹو سیاست ڈیروں اور ڈرائینگ روم سے کھیت کھلیان میں لائے بے نظیر بھٹو شہید وزیراعظم نے بلخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی اقدامات اٹھائے ۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی پروگرام کے شرکا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد عوامی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوام الناس کو براہ راست ریاستی سرکاری سیاسی معاملات میں شریک کرتی ہے مزدور کسان محنت کش طبقات کو پارلیمان تک پہنچاتی اورائینی عہدوں پر فائز کرتی ہے نیر بخآری نے مزید کہا کہ آئین کی کتاب کا تحفہ دینے والی جماعت نے آئین کی بحالی جمہوریت کی مظبوطی کیلئے قیادت اور کارکنوں کی بے مثال قربانیاں اور جدوجہد کی ہے فیصل اباد کے معروف بزنس مین مسلم لیگ رہنما رانا رضوان علی خان پاکستان عوامی تحریک کی سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای-51،یمنی اشفاق نے انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر کی موجودگی میں حلقہ کے سابقہ عہدیداران اور معززین کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی، جمہوری انسانی معاشی حقوق کیلئے آواز حق بلند رکھتی ہے رانا رضوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے جمہوری طرز عمل سے متاثر ہوکر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں چیرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمان کے اندر اور باہر عوام کی نمایندگی کا حق ادا کر رہے ہیں یمنہ۔راجہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے پارلیمان میں خواتین کی نمایندگی بڑھائی خواتین کی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے۔