
وزیراعظم کی سیاحتی مقامات میں نئی تعمیرات اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں موسمیاتی تبدیلی کے پہلو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت
جمعہ 8 اگست 2025 23:10
(جاری ہے)
اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالیسے بے پناہ استعداد موجود ہے ، اللہ تعالی نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے ، برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا، ریگستانی علاقے اور کوسٹل لائن ایسے دیگر قدرتی وسائل کی بدولت ہمارا ملک دنیا میں ایک منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے ، پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں راغب کرنے کے لئے بہترین انفراسٹرکچر کی تعمیر اور آسان سفر و رابطے اور اعلی معیار کی جدید تفریحی سہولیات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے جلد از جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے قابل عمل اور جلد از جلد مکمل ہونے والے پراجیکٹ ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کی سہولیات کے لئے بہترین معیار کے ہوٹلز، ریزارٹس، تفریحی مقامات اور دیگر سہولیات کی تعمیر کے حوالے حکمت عملی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر کے سیاحتی مقامات میں نئی تعمیرات اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی کے پہلو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔وزیراعظم نے نیشنل ٹوارزم کوآرڈینیشن بورڈ کو فعال کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی طلب کر لی۔ اجلاس کو وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے، سیاحت کو جی ڈی پی کا ایک اہم حصہ بنانے اور سیاحت کے حوالے سے 20 نئے مقامات آباد کرنے کے حوالے سے اہداف پر کام شروع کیا جا سکتا ہے، مذہبی اور میڈیکل ٹورازم کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانیکو حوالے سے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جلد ہی اسلام آباد میں نیشنل ٹوارزم ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ حال ہی میں ملتان میں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے مینگو فیسٹول ، 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثنا اللہ ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.