
ی*وسائل اور حقوق کی منصفانہ تقسیم کے بغیر قومی یکجہتی ممکن نہیں، سینیٹر ایمل ولی خان
!بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل سے پورا ملک فائدہ اٹھاتا ہے، مگر وہاں کے عوام اپنی ہی زمین کے ثمرات سے محروم ہیں،صدر عوامی نیشنل پارٹی اگر پنجاب کے عوام اور رہنما اخوت اور اتحاد چاہتے ہیں تو انہیں اپنے پختون اور بلوچ بھائیوں کا حق دلوانے میں ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،نوری نصیر کلچر کمپلیکس، کوئٹہ میں شہید باز محمد فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ تعزیتی سیمینار میں سانحہ 8 اگست 2016 کے شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش
جمعہ 8 اگست 2025 19:50
(جاری ہے)
دشمن سمجھتا تھا کہ ہمارے رہنماؤں اور وکلائ کو شہید کر کے وہ خوف پیدا کر دے گا، مگر یہ خون ہمیں توڑنے کے بجائے مزید متحد، بیدار اور مضبوط کر گیا۔
شہید محض یاد رکھنے کے لیے نہیں ہوتے بلکہ ان کی قربانی ہمارے لیے ایک عہد ہے کہ ہم ان کے مشن کو پای? تکمیل تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی، باچا خان کی فکر اور خان عبدالولی خان کی جدوجہد ہمیں جمہوری اقدار، آئینی حکمرانی، آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا اور باوقار پارلیمان کا سبق دیتی ہے، اور یہ اصول آج بھی فرسودہ قوتوں کے نشانے پر ہیں۔ ہم یہ طے کر چکے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فوجی عدالتیں آئین اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ عدالتی نظام عوام کو بروقت اور شفاف انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے، اس لیے اس نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سینیٹر ایمل ولی خان نے باچا خان ٹرسٹ کے تعاون سے تحقیقی مرکز اور عوامی لائبریری کے قیام کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارے ہماری نئی نسل کو اپنی تاریخ اور جدوجہد سے روشناس کرائیں گے۔انہوں نے شرکائ سے اپیل کی کہ اختلافات کے باوجود چند بنیادی نکات پر متحد ہوں: آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، شفاف جمہوری عمل، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ہر قوم، ہر زبان اور ہر علاقے کے برابر حقوق۔ یہ صرف پختون یا بلوچ کا ایجنڈا نہیں، بلکہ پاکستان کی بقا اور ترقی کا ایجنڈا ہے۔آخر میں انہوں نے عزم دہرایا کہ وہ اس جدوجہد میں قوم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ جو ہمیں نشانہ بنانا چاہے، پہلے مجھے نشانہ بنائے۔ ہم شہادت کو خوف نہیں بلکہ اعزاز سمجھتے ہیں۔ اللہ ہمیں اپنے وطن اور اپنی قوم کے لیے خدمت اور قربانی کی توفیق دے۔ 08-08-25/--149 #h# اسلامی جمعیت طلبہ کا پی ایم ڈی سی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے کو مسترد کرنے کا اعلان عدالتی چارہ جوئی اور احتجاج کی دھمکی #/h# × پشاور (آن لائن)اسلامی جمعیت طلبہ نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی چارہ جوئی اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی طلبہ و طالبات کو انٹری ٹیسٹ کے ذریعے لوٹنے کا سلسلہ بند کرے۔میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس کو رواں سال 8 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حقیقت میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر ایک ہزار روپے سے زیادہ خرچ نہیں آتا، اس کے باوجود طلبہ سے ہزاروں روپے فیس لینا ناقابلِ قبول ہے۔ اسفندیار عزت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ فیس میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، اور میڈیکل انٹری فیس میں نمایاں کمی کرکے طلبہ پر رحم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس ظالمانہ فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو اسلامی جمعیت طلبہ نہ صرف عدالت سے رجوع کرے گی بلکہ صوبہ بھر میں احتجاج بھی کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.