
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے داخلہ ٹیسٹ 5اکتوبرکو ہونگے
پی ایم ڈی سی کی داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوﺅں کی تردید
میاں محمد ندیم
ہفتہ 9 اگست 2025
16:09

(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے علم میں آیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانی فیس کے بارے میں ایک غلط فہمی پھیلائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیس 80 فیصد بڑھا دی گئی ہے بیان کے مطابق پی ایم ڈی سی وضاحت کرنا چاہتی ہے کہ ایم ڈی کیٹ کی فیس میں گزشتہ چند سال میں معمولی اور بتدریج اضافہ ہوا ہے، ادارے نے بتایا کہ 2024 میں یہ فیس 8 ہزار روپے تھی اور 2025 کے لیے 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے یعنی ایک ہزار روپے کا اضافہ جو صرف 12.5 فیصد بنتا ہے. بیان میں کہا گیا کہ امتحان کا انعقاد پی ایم ڈی سی کے بجائے وفاقی اور صوبائی حکام کی جانب سے نامزد کردہ جامعات کریں گی تاہم، بطور ریگولیٹر، پی ایم ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایم ڈی کیٹ کے لیے ایک یکساں نصاب تیار کیا ہے بیان میں کہا گیا کہ کونسل نے ایک سوالاتی بینک تیار کرنے میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے جو صوبوں کے متفقہ نصاب پر مبنی ہے. بیان کے مطابق فیس میں ترمیم کا فیصلہ امتحان لینے والی جامعات کی درخواست پر کاغذ کی طباعت، حفاظتی اقدامات، انتظامی اخراجات، ممتحنین، نگران عملے کی ادائیگیوں، اور امیدواروں کے لیے مناسب نشستوں و سہولیات کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے کیا گیا پی ایم ڈی سی کے مطابق نمایاں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے باوجود، پی ایم ڈی سی سستی اور منصفانہ پالیسی پر قائم ہے، ادارے نے زور دیا کہ امتحان کو تمام امیدواروں کے لیے قابل رسائی رکھنے کے ساتھ ساتھ معیار اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے متوازن حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے. کونسل نے شفاف، ذمہ دار اور میرٹ پر مبنی داخلوں کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں ایم ڈی کیٹ کا داخلہ ٹیسٹ پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور، سندھ کے لیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، سکھر، خیبر پختونخوا کے لیے خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور، بلوچستان کے لیے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور پی ایم ڈی سی کے بین الاقوامی مرکز (ریاض، سعودی عرب) کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، اسلام آباد کے ذریعے لیا جائے گا. مقامی اور بین الاقوامی ایم ڈی کیٹ امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کل سے شروع ہو چکی ہے اور 25 اگست 2025 تک جاری رہے گی اس تاریخ کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن یکم ستمبر 2025 تک ممکن ہوگی پی ایم ڈی سی نے خبردار کیا کہ امیدوار ایم ڈی کیٹ کے لیے ایک ہی شہر/سینٹر کا احتیاط سے انتخاب کریں اور درخواست فارم تمام ضروری معلومات کے ساتھ پرکریں بصورتِ دیگر آن لائن سسٹم درخواست کو مسترد کر دے گا. بیان میں کہا گیا کہ یہ امتحان کاغذ پر مبنی ہوگا جو انگریزی زبان میں لیا جائے گا اور اس میں 180 ملٹی پل چوائس سوالات ہوں گے، جن میں منفی مارکنگ نہیں ہوگی 180 سوالات میں سے 81 حیاتیات، 45 کیمیا، 36 طبیعیات، 9 انگریزی اور 9 منطقی استدلال سے متعلق ہوں گے امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ امتحان کا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے دیکھیں اور اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، یہ بھی انتباہ کیا گیا کہ نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی جون میں پی ایم ڈی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امیدوار اپنے متعلقہ صوبوں میں ہی امتحان دیں گے جس پر تنازع پیدا ہوگیا تھا کیوں کہ والدین کو خدشہ تھا کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور فلاح پر منفی اثر ڈالے گا خاص طور پر ان طلبہ کے لیے جنہوں نے کبھی اپنے آبائی علاقوں کا سفر نہیں کیا. پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) جو ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم ہے نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا پی ایم اے کا موقف تھا کہ یہ پالیسی پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو غیر متناسب طور پر نقصان پہنچائے گی اور میڈیکل تعلیم تک رسائی محدود کرے گی دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے گزشتہ برس پاکستان بھر سے 32 ہزار 977 امیدواروں نے شرکت کی تھی اس حساب سے رواں برس پی ایم ڈی سی کو 2 ارب 96 کروڑ 34 لاکھ 93ہزار کی آمدنی ہوگی جبکہ بیرون ملک امیدواروں سے رجسٹریشن کی مد میں فی امیدوار 45 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے اس طرح پی ایم ڈی سی کو ٹیسٹ سے تقریباً 3 ارب روپے کی آمدنی ہوگی پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 1 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی.

مزید اہم خبریں
-
حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام
-
جرمنی میں ایک نمائش کے ذریعے برہنہ پن کو جنسی تصور سے الگ کرنے کی کوشش
-
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
-
آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کررہی
-
اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا منصوبہ ترک کرے، وولکر ترک
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کی مستحکم ترقی کا اعلامیہ منظور
-
گوشت اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی دو سال کی بلند سطح پر
-
غزہ پر قبضہ کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
-
ناگاساکی برسی: دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو آبادکاری میں عالمی توجہ کی ضرورت
-
ن لیگ کی ٹکٹ اب ’’ ہاٹ کیک ‘‘ بن چکی ہے، ہر نشست پر الیکشن کیلئے15، 15 امیدوار آگئے ہیں
-
حکومت پنجاب کا گندم کی کاشت سے قبل کاشتکاروں کو100ارب روپے کے بلاسود قرضے دینےکا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.