حضرو ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سابق وفاقی وزیر

اتوار 10 اگست 2025 16:30

حضرو 10 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارت نے حالیہ جنگ میں پاکستان سے عبرتناک شکست کھانے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ کیا ہے لیکن پاک فوج کے نوجوان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا رہے ہیں پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں سب سے زیادہ ہیں پاک فوج پر حملے کرنے والے جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک رینجر کے بلوچستان میں شہید ہونے والے اٹک کے علاقے شکردرہ میں محمد علی کی شہادت پر ان کی والدہ اور دیگر خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں شہید فوجی جوان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمیں کمزور نہیں کر سکتیں دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیکورٹی فورسز نے ملک کی سلامتی و بقا کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔\378