Live Updates

قائد اعظم کے وژن پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اسرائیل اور بھارت کے مظالم پر آنکھیں بند کرنیوالے ظالم وجابر انصاف اور انسانیت کے قاتل ہیں،شاداب رضا نقشبندی

اتوار 10 اگست 2025 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ قائد اعظم کے وژن پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا، معاشی ابتر صورتحال مہنگائی وبے روزگاری اور غریبوں کے استحصال کی اہم وجہ سودی قرضے ہیں، حکومت جشن آزادی کے موقع پر سودی نظام کے مکمل خاتمے کا اعلان کرئے،ریاست مدینہ کے بعد پاکستان واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی ہے،دوقومی نظریہ کے مخالف آج بھی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے تمام مذہبی وسیاسی اکائیوں کو ایک ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی،اسلام دشمن استحصالی قوتیں مسئلہ فلسطین وکشمیر پر خاموش تماشائی بن کر یہودیوں اور ہندں کا ساتھ دے رہی ہیں،کشمیر اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم دیکھ کر انسانیت لرز گئی عالمی انصاف کے اداروں نے عصبیت کا چشمہ پہنا ہوا ہے،اسرائیل اور بھارت کے مظالم پر آنکھیں بند کرنیوالے ظالم وجابر انصاف اور انسانیت کے قاتل ہیں،پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی خاموش نہیں رہ سکتے،بھارت کشمیریوں کا استحصال کرنا بند کردے پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو بھارت مٹ جائیگا، ڈائیلاگ کا دور ختم اب کشمیریوں کو طاقت سے آزادی دلانا ہوگی، اقوام متحدہ سے انصاف کی امیدیں نہ لگائی جائیں کیونکہ اس کا وجود ویٹو پاور ممالک کے ہاتھوں میں ہے،حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو انشا اللہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کراکر ممبئی میں پاکستان کا جھنڈا لہرادینگے،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مرسکتے ہیں کشمیر بھارت کو نہیں لینے دینگے،عالمی اداروں کی مسئلہ کشمیر میں عدم دلچسپی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرانا سوالیہ نشان ہے،فلسطین وکشمیر میں مسلم نسل کشی اور مظالم وبربریت پر عالمی اداروں اور عالمی قوتوں کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعے کو مضبوظ ومستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات