Live Updates

عمران خان کی ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر چیف جسٹس کے سوالات

سپریم کورٹ کاپنجاب حکومت کو نوٹس جاری، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کا حکم ، سماعت 19 اگست تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 اگست 2025 14:17

عمران خان کی ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر چیف جسٹس کے سوالات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دئیے ہیںسپریم کورٹ نے عمران خان کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیا ہے. چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ ضمانت کے کیس میں کیس کے مرکزی میرٹس پر کیسے رائے دے سکتی تھی. انہوں نے وکلا سے کہا کہ اس قانونی نقطے پر عدالت کی معاونت کریں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟. چیف جسٹس نے کہا کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے وکلا آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کر لیں فریقین کے وکلا قانونی سوالات پر عدالت کی معاونت کریں تاکہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو سکے�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات