اسلام ،امن کے دشمنوں کی جارحیت سے تیسری جنگِ عظیم کے خدشات بڑھ رہے ہیں؛شہزاد نذیر

منگل 12 اگست 2025 21:07

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) اسلام ،امن کے دشمنوں کی جارحیت سے تیسری جنگِ عظیم کے خدشات بڑھ رہے ہیں,اس کے پسِ پردہ سب سے بڑا محرک انڈیا اور اسرائیل کی دھلائی ،مسئلہ کشمیر اور ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سبب بن سکتی ہے،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پنجاب ٹرانسپورٹ کے چیئر مین چوہدری شہزاد نذیر سندھو جو اس وقت ترکی میں ہیں نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، دونوں ممالک نہ صرف ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ پانی کے اہم وسائل، خصوصاً دریائے سندھ کے پانی پر بھی انحصار کرتے ہیں، جس پر دونوں کے درمیان کئی دہائیوں سے تنازع جاری ہے، موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور آبی ذخائر کی کمی نے اس خطے میں پانی کو مستقبل کا سب سے بڑا اسٹریٹجک ہتھیار بنا دیا ہے،بھارت کی جانب سے دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر اور پانی کے بہاؤ میں ممکنہ کمی کے خدشات پاکستان کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں، جو براہِ راست زراعت، معیشت اور پینے کے پانی کی فراہمی پر اثر انداز ہیں اگر مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل نہ نکالا گیا تو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جو خطے کے امن و امان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی،پاکستان بارہا یہ واضح کر چکا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، عالمی برادری کو اس حساس صورتحال میں فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ایک ایٹمی تصادم کے خطرات نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کے امن کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں، پانی کے بحران، کشمیر تنازع اور ایٹمی صلاحیت کا یہ امتزاج اگر بروقت نہ سنبھالا گیا تو یہ تیسری جنگِ عظیم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔