ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی محمدعیسیٰ خاںکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

منگل 12 اگست 2025 22:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ڈی پی اومحمدعیسیٰنخاںنکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میںنایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے مختلف ضلعی اداروںنٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹیز، کسٹمز، ایکسائز، واپڈا، انڈسٹریز ودیگر محکموںکی ماہانہ کارکردگی سے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات اور فٹ پاتھوںنپر ریڑھیاں کھڑی ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت تجاوزات کاخاتمہ ہرصورت یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔ تجاوزات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کو مشترکہ طورپر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اندرون شہرمیںنموجود چوکوںناور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو مزید فعال بنایا جائے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹیز اور سیکریٹری آر ٹی اے کو ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مل کر آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی۔اجلاس میںنڈپٹی کمشنر کو غیرقانونی پٹرول پمپس بارے بریفنگ میںبتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میںننہ صرف غیرقانونی پٹرول پمپس بلکہ ایل پی جی ری فلنگ کے کاروبار میںنملوث افراد کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایل پی جی اور غیرقانونی پٹرول پمپس کی منی مشینوںکو تلف کیاجائے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں اربن ایریاز میں ری فلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔نان کسٹم گاڑیوںنکی چیکنگ سے متعلق ڈپٹی کمشنر نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسٹم کے ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوںنکی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔

انہونں نے کہاکہ سمگلنگ کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایاجا ئے۔ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نان رجسٹرڈ مدارس کو جلد از جلد رجسٹر کروانے کی بھی ہدایت جاری کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عمران علی نے بتایا کہ ہمارے ازلی حریف بھارت کے دریائے ستلج میںنپانی چھوڑنے کے بعد اس وقت قصور میںننچلے درجے کی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروںکی طرف سے تلوار پوسٹ، منڈی عثمانوالہ میںکیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔ ان علاقوںنمیںنوارننگ سسٹم کے تحت اعلانات بھی کروادیے گئے ہیں تاکہ عوام سیلابی صورت میں محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکیں۔ اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اس سال جشنِ آزادی کی تقریبات ’معرکہ حق‘ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔

جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک رکھا گیا ہے۔ اس سال جشن آزادی میں نوجوانوں اور بچوں کی خاص طور پر شرکت سے تقاریب ہوں گی، معرکہ حق، بنیان مرصوص اور قومی فخر کی اہمیت اجاگر کیا جائے گا۔جس کی تیاریوںنمیںنہر محکمہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔ اس سلسلہ میںضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 13اگست کی رات فائر شو کا بھرپور مظاہرہ کیاجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے مزید کہاکہ 13اور 14اگست کو تمام سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں، بازاروں سمیت دیگر اہم مقامات پر لائٹنگ کی جائیگی۔ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے جائینگے۔ ضلع میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس میں منعقد ہوگی۔تحصیل لیول پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز جبکہ تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران اپنے دفاتر میں پرچم کشائی کرینگے۔ ڈی سی عمران علی نے مائوں، بہنوں، بیٹیوں، بیٹوں، بھائیوں اور بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔