Live Updates

بانی پی ٹی آئی کو 735 دن سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،حلیم عادل شیخ

منگل 12 اگست 2025 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 735 دن سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل کے سیل میں ناقابلِ برداشت حالات عمران خان پر مسلط ہیں، تمام سہولتیں واپس لے لی گئیں اور سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان تک کو ملاقات سے روک دینا افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وکلا، اہل خانہ اور ڈاکٹرز سے ملاقات میں مسلسل رکاوٹیں قابلِ مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی صحت اور زندگی کی ذمے دار ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کا خفیہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر شفاف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات