
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی علامہ اقبال میڈیکل کالج میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت ، نئی سکلز لیب کا افتتاح
اگست تجدید عہد کا دن کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘خطاب
جمعرات 14 اگست 2025 17:25
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج تمام سرکاری طبی اداروں میں یوم آزادی کے سلسلہ میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے،آزادی رب العزت کی ایک انمول نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہئے۔
ہم نے پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔یوم آزادی کے موقع پر قائد اعظم پاکستان محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔جشن آزادی کے موقع پر سرحدوں پر فرائض سر انجام دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔78 واں یومِ آزادی، اجداد کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور شکر بجا لانے کا دن ہے۔14 اگست تجدید عہد کا دن کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور معاشی استحکام ہمارا مشن ہے۔وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی شان و شوکت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ساملی مری میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر بنا رہے ہیں۔آج کے دن ہم فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔پنجاب کی طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل ہونے والے بچے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں،اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں ہمیشہ ازلی دشمن بھارت پر فتح نصیب فرمائی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
-
تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سیلابی صورتِ حال ختم ہونے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا، مریم اورنگزیب
-
رپورٹنگ ویڈیوز سے مشہور ہونیوالی مہرالنساء کے سوشل میڈیا پیجز بی بی سی کا نام استعمال کرنے پر بند
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.