
پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملکی سرحدوں کے محافظ ہیں ،انکی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،قائمقام گورنر پنجاب
جمعرات 14 اگست 2025 17:50
(جاری ہے)
قائمقام گورنر نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہم ایک قابلِ فخر قوم کے طور پر دنیا کے سامنے ہیں۔
اس یومِ آزادی پر عوام کا جوش، ولولہ اور جذبہ، معرکہ حق 10 مئی سے جڑا ہوا ہے۔ پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے موقع پر جس طرح ڈی جی آئی ایس پی آر اور ہمارا میڈیا ذمہ دارانہ موقف پیش کرتا رہا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگائے،جب بھی ثبوت مانگے گئے، وہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔پہلگام کا واقعہ بھی اسی کی مثال تھا،جس کا بہانہ بنا کر اس نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیامگر جب 10 مئی کا سورج طلوع ہوا تو فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور بحریہ کے چیف نے جس طرح چند گھنٹوں میں دشمن کو دھول چٹائی، وہ پوری دنیا نے دیکھا۔قائمقام گورنر نے کہا کہ آج تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے ہم ہر قسم کے اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر سوچیں گے۔بعد ازاں قائمقام گورنرنے مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ انہوں نے ملک کی سا لمیت، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.