ملک میں آج بھی وہی نظام برقرار ہے جو 1919 میں تھا، سراج الحق

جمعہ 15 اگست 2025 22:19

ملک میں آج بھی وہی نظام برقرار ہے جو 1919 میں تھا، سراج الحق
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) - پاکستان ملی مسلم لیگ کے جشن ازادی کے سلسلہ میں کمپنی باغ میں ہونے والے جلسہ میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سرگودھا میں فاتح پاکستان کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آج بھی وہی نظام برقرار ہے جو 1919 میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا، وہ آج تک پورا نہیں کیا جا رہا۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں سودی نظام چل رہا ہے اور عدالتی نظام بھی وہی ہے جو انگریزی دور میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ "آج بھی ملک میں غریب پیچھے جا رہا ہے اور پاکستان کے نظام کا جو حال کیا گیا ہے وہ پہلے سے بدتر ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں مودی کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو "گجرات کا قصائی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے میڈیا اور لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتا اور "منہ چھپا کر پھر رہا ہے۔

"خارجہ امور پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور یہ شہ رگ کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین کی نظریں بھی پاکستان پر جم چکی ہیں۔جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران نے انگریز کو شکست دی ہے اور یہ ممالک ناقابل تسخیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اللہ نے پاکستان اور ایران کو عزت سے نوازا ہے۔"اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ "پاکستان انصاف اور عدل کا نام ہی" اور "انشائ اللہ اسلامی لشکر مسلمانوں کی آزادی کے لیے نکلے گا۔"