
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی آئی ایس پی آر انٹرشپ پروگرام میں شامل طلباء کے ساتھ خصوصی نشت
ہفتہ 16 اگست 2025 14:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میجر محمد انور کاکڑ شہید ہمارا بہت شاندار آفیسر اور اس دھرتی کا عظیم بیٹا تھا، میجر محمد انور کاکڑ نے پہلے بھی پی سی ہوٹل گوادر حملے میں کئی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو آزاد رکھنے کیلئے ہر روز فوجی آفیسر، جوان اور شہری قربانی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خود دہشت گردوں کی نشاندہی کریں ،ایسا نہیں ہے کہ فوج کسی علاقے کوخالی کرائے، آپریشن کرے، جب فوج واپس جائیگی دہشتگرد پھر آجائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں بڑی سمجھداری کے ساتھ سب کچھ کرنا ہوگا اسی لئے اسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا نام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے،اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتاہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو بھی سامنے لانا ہے، ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے یا پورے گاؤں کو نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف وہاں کی عوام نے خود کھڑا ہونا ہے اور کھڑی ہو رہی ہے، بلوچستان کے عوام اب بتا رہے ہیں کہ یہاں دہشتگرد ہیں یہ ان کا سہولت کار ہے، بلوچستان کے عوام بھی اب ان دہشتگردوں سے عاجز اور تنگ آچکے ہیں،آپ بلوچستان جائیں اور دیکھیں کہ بلوچ عوام کس قدر سمجھدار اور دور اندیش لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں مثالیں سامنے آئی ہیں جو بلوچی بچے پڑھے ہیں وہ اپنے علاقے اور اپنی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں،کیمبرج یونیورسٹی سے بلوچستان کے مایا ناز سائنسدان صمد یار جنگ بلیدہ سکول کا فارغ التحصیل ہے، شاہ زیب رند بھی بلوچستان سے تعلق رکھتا ہے اور آج اپنی تقدیر کا مالک ہے،بلوچستان کی بچیاں اس وقت ضلعوں میں ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا رات بھر بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیر صحت
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
وزیرصحت پنجاب اور سیکرٹری صحت کی زیر صدارت نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے حوالے سے اجلاس،پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا
-
شہرکی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل، میئر کراچی
-
مریم نواز کی جاپان کو پنجاب میں ہائبرڈ کاروں کی تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.