پاکستان مسلم لیگ (ن) وطنِ عزیز کی سلامتی ،استحکام اورخوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

ہفتہ 16 اگست 2025 18:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوگیا ہے، پاور کمپنیوں سے سستی بجلی کے معاہدے ہونے سے عوام کو مہنگی بجلی سے چھٹکارا حاصل ہوا اور ملک میں صنعتوں کو فروغ ملنے کیساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بجلی کے مہنگے معاہدے کرنے سے قومی خزانے پر قرضوں کا بوجھ بڑھا جس کی وجہ سے آج پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنس گیا ہے جس کو نکالنے کیلئے موجودہ حکومت اپنی تمام کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے عوام کو نہ صرف ریلیف حاصل ہوگا بلکہ عوام پر جو ظلم کئے گئے ہیں اس سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وطنِ عزیز کی سلامتی ،بقاء ،استحکام م اورعوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے جلد تمام سہولیات عوام کو دہلیز تک میسر آئیں گی۔