)سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان ایک کمیٹی بنا کر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کریں‘طارق حسن علی

اتوار 17 اگست 2025 17:15

ق*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء) مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق حسن علی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان ایک کمیٹی بنا کر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کریں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ پاکستان قائم کر سکیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری نے کہاکہ بدقسمتی سے فوج اور سیاسی جماعتوں کے مابین بہت زیاہ فاصلہ آگیاہے جس سے غیر سیاسی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ یہی سیاسی جماعتیں باہر فوج کے خلاف باتیں کرتی ہیں اور جب وہ فوج سے ملاقات کرتی ہیں تو ان کی باتیں اور ہوتی ہیں پہلے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار فوج ہی نہیں ہے بلوچستان میں قتل ہونے والا مزدور کسی بھی جرنیل کا بھائی نہیں ہے اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ کرپٹ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اے پی سی کے قائدین ایک کمیٹی بنا کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں اس ملک کو ہم نے ہی بچانا ہے کیا ہم اپنی آنے والی نسل کو آپس کے اختلافات ہی دینے ہونگے۔

۔۔۔اعجاز خان