
عدالتی امور میں بیرونی مداخلت پرجج کو 24گھنٹے میں شکایت درج کرانا ہوگی،چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
شکایت کرنے والے جج کے وقارکو ہر صورت میں ملحوظ رکھا جائیگا، جج کی شکایت پر فیصلہ 14 روز میں کیا جائیگا، اعلامیہ
پیر 18 اگست 2025 23:08

(جاری ہے)
کمرشل مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کیلئے جسٹس شفیع صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔
اجلاس میں مختلف نوعیت کے کیسز کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن بھی طے کر لی گئی جس کے تحت کرایہ داری اور عائلی مقدمات 6 ماہ میں نمٹائے جائیں گے، قتل کے کیسز زیادہ سے زیادہ 2 سال میں نمٹانا ہوں گے جبکہ جائیداد اور وراثت کے کیسز 12 ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔اسی کے ساتھ ساتھ جبری گمشدگی کے کیسز میں زیر حراست شخص کو 24گھنٹے میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کی ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہواکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری پالیسی فورم کے قیام اور ججز کی فلاح و بہبود کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی۔اجلاس میں معلومات و شکایات کے ازالے کے لیے ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں فورمز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اسپیشل کورٹس و ٹریبونلز کے ججز کی واپسی میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اگلا اجلاس 17 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سید پورماڈل ویلج میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 200 غیر قانونی تعمیرات مسمار
-
وفاقی حکومت اور پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورہ کے موقع ..
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی کردی
-
عظمی بخاری کا خیبرپختوانخواہ ،سندھ میں سیلاب و بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پراثرانداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیرصحت
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب و بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.