
سندھ حکومت شہید بی بی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے، بلاول بھٹو
21لاکھ سیلاب متاثر ہ خاندانوں کیلئے گھروں کی تعمیر کے میگا پراجیکٹ کیساتھ حکومت تمام گھروں کو شمسی بجلی سہولت مفت فراہم کررہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ اسناد دینے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 23 اگست 2025 20:25
(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ شہید بینظیر بھٹو کا وعدہ تھا کہ وہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دلوائیں گی۔ میں بہت خوش ہوں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت وہ وعدہ پورا کر رہی ہے اور آپ سب کا گھر یا تو بن گئے ہیں یا بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ کی کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل ہو جائے اور ان گھروں کے مالکانہ حقوق فوری طور ان خاندانوں کی خواتین کے نام منتقل کر دیئے جائیں۔ انہوں نے اس موقع پر موجود ان تمام خواتین کو مبارکباد دی، جنہیں نئے تعمیر شدہ گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد حوالے کردی گئیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ 21لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے میگا پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ ان تمام گھروں کو شمسی بجلی کی سہولت بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایک اور بڑا منصوبہ شروع ہونے والا ہے کہ ہم واش فیسلٹیز کو بھی اِن گھروں میں شامل کریں گے ۔اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ کوشش ہوگی کہ پورا سندھ میں جہاں جہاں ہم نے یہ نئے گھر بنائے ہیں وہاں نہ صرف سولر پاور کا فیسلٹی دیں مگر ساتھ ساتھ واش کی فیسلٹی بھی دیں۔ دریں اثنا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلقہ رتوڈیرو کے گاں زنگیجہ پہنچ کر سندھ پولیس کے شہید کانسٹیبل منیر احمد سومرو کے صاحبزادے منیب الرحمان اور والد غلام قادر ودیگر ورثا سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو سمیت اراکین اسمبلی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.