Live Updates

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھا ؤکا رجحان رہا

ْکراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16200 روپے کے بھاؤ پر بند کیا

ہفتہ 23 اگست 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھا ؤکا رجحان رہا۔ بارشوں کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے تاہم حجم نسبتا کم رہا۔ ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز بارشوں کی وجہ سے محتاط خریداری کر رہے ہیں اسی طرح جنرز بھی محتاط ہو کر پھٹی خرید رہے ہیں بارشوں سے فی الحال جہاں بارش کا پانی نہیں رکا وہاں فصل تسلی بخش ہے جبکہ جہاں کھیتوں میں پانی رکا ہوا ہے وہاں نقصان ہونے کا اندیشہ بتایا جاتا ہے۔

بارشوں کی وجہ سے پھٹی کی رسد کم ہونے کی وجہ اور بیوارہ کاروبار کی وجہ سے ملک میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب میں تقریبا 50 فیصد جننگ فیکٹریاں غیر فعال رہی 15 اگست تک پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق اس عرصے تک ملک میں روئی کی پیداوار گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار سے 17فیصد کم ہو کر 88لاکھ 87ہزار 400گانٹھوں کی ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 16200تھا 16400روپے پھٹی کا بھا ؤکوالٹی کے حساب سے فی 40کلو 6500تھا 7400 روپے چل رہا ہے۔صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 16300تا 16600روپے رہا جبکہ پھٹی کا بھاؤ 6800 تا 7600 روپے رہا۔ صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ 16100 تا 16300 روپے چل رہا ہے جبکہ پھٹی کا بھا ؤ6800تا 7500 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16200 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین اقوامی کاٹن کا بھاؤ نسبتا مستحکم رہا۔ نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ فی پائونڈ 68.50تا 71امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 2025-26 کیلئے 1لاکھ 5ہزار 400گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات