ضلعی و بلدیاتی انتظامیہ و حیسکو کو دو دن کا وقت دے رہے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کریں،تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں میلادالنبیﷺ کے جلوسوں کی گذر گاہوں پر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کا عمل شروع کیا جائے

جمعرات 28 اگست 2025 13:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ضلعی و بلدیاتی انتظامیہ و حیسکو کو دو دن کا وقت دے رہے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کریں اور فوری طور پر شہر حیدرآباد میں میلادالنبیﷺ کے جلوسوں کی گذر گاہوں پر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کا عمل شروع کیا جائے، گندگی کے ڈھیر کا خاتمہ اور سڑکوں علاقوں و قبرستانوں میں موجود برساتی پانی کی نکاسی کا عمل شروع کیا جائے، جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث کئی کئی دن سے بجلی بند ہے، وہاں فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسفارمرز کی تبدیلی یا مرمت کروا کر بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے اور فالٹس کے نام پر راتوں کو بجلی کی طویل بندشوں کی پالیسی ختم کی جائے۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، اس موقع پر ضلعی ناظم اعلیٰ غلام قادر ملکانی، ضلعی ممبران محمد عمر چشتی، حاجی نذیر احمد، محمد ناصر قاضی، محمد عدیل بھی موجود تھے۔حافظ ذیشان ربانی نے کہا کہ اگر ہمارے ان تمام مطالبات پر دو دن کے اندر عمل درآمد نہ ہوا تو تحریک لبیک پاکستان اپنے سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گی اور پھر حالات کی تمام ذمہ داری عوامی اداروں پر ہو گی، انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے مبارک ایام کا آغاز ہو چکا ہے اور مسلم امہ اس وقت 1500 سالہ جشن میلادالنبی ﷺ منا رہی ہے مگر افسوس ہمارے عوامی اداروں ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی نمائیندوں، حیسکو اور ایچ ڈی اے کی نااہلی اور بے حسی عوام کی ان خوشیوں کے مبارک ایام میں رکاوٹ بن رہی ہے حیدرآباد کے نوے فیصد قبرستان اس وقت مکمل طور پر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

بارش کو گذرے ایک ہفتے سے زائد ہو گیا مگر پھر بھی حیدرآباد شہر لطیف آباد اور قاسم آباد کے متعدد علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور وہاں کے مکین اس میلاد النبی? پر محافل کروانے اور تقاریب کروانے سے قاصر ہیں حتیٰ کہ مساجد کے باہر یہ حالت ہے کہ اہل علاقہ نمازوں کے لیئے مساجد میں نہیں جا پا رہے، لطیف آباد کے مرکزی جلوس کی گذر گاہوں کا برا حال ہے لطیف آباد 10نمبر ربیع الاول چوک کے ساتھ سڑک پر نالے سیوریج لائن کا کام سست روی کا شکار ہے جس سے روڈ قابل استعمال نہیں رہا ہے۔

حیسکو کی جانب سے مغرب تا فجر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات شہر حیدرآباد کے رہنے والوں کے ساتھ مذاق بن چکے ہیں اب صورت حال یہ ہے کہ شیڈول والی لوڈشیڈنگ کے بجائے فالٹس کے نام پر علاقوں کی بجلی رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بند کی جاری ہے جب آپ کو میلادالنبی ﷺ کے ایام میں شہر کو اندھیروں میں ہی دھکیلنا تھا تو کیوں ایسے مضحکہ خیز اعلانات کرتے ہیں، بلدیہ انتظامیہ اپنی نا اہلی کے باعث اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ستر فیصد شہر میں اسٹریٹ لائٹس ناکارہ ہو چکی ہیں جبکہ میلادالنبی ? کے جلوس کی گذر گاہوں اور بڑی بڑی محافل میلاد کے انعقاد کے ارد گرد کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں اور نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ گٹر ابلتے نظر آرہے ہیں۔

گویہ کہ ضلعی انتظامیہ ہو بلدیہ انتظامیہ ہو حیسکو ہو یا ایچ ڈی اے کوئی بھی ادارہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کو تیار نہیں حتی کہ جب مسلم امہ 1500 سالہ جشن عید میلادالنبی ? منانے میں مصروف ہیں ان اداروں کے بے حسی انتہائی شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت ان اداروں کی نااہلی پر اداروں کے اعلیٰ حکام سے گاہے بگاہے ملاقاتیں کرتی رہی اور شہر حیدرآباد میں ان اداروں کی نااہلی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کو ان کے سامنے رکھ کر ان کے حل کی کوشیشیں کی گئیں مگر اب پانی سر سے گذر چکا ہے، ان اداروں کی نااہلی نے میلاد النبی ﷺ جیسے مبارک ایام میں بھی عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا، ہم نے ان اداروں انہوں نے پوانٹ آوٹ کیا کہ لطیف آباد یونٹ نمبر دس مجاہد کالونی، بلاک ڈی یونٹ نمبر دس، یونٹ نمبر 11 شرافت اسٹینڈ، امانی شاہ کالونی یونٹ نمبر 11، نیا پل کے ارد گرد، اور ای طرح شہر حیدرآباد لطیف آباد اور قاسم آباد کے علاقوں میں حیسکو کی نااہلی کی باعث کئی کئی دن سے ٹرانسفارمرز خراب اور علاقے تاریکی میں ڈوبے ہیں۔