
مون سون بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 850 ہو گئی، چیئرمین این ڈی ایم اے
درجہ حرارت بڑھنے سے شمالی علاقے جات میں گلیشیئرز پگھل رہے ہیں،گزشتہ ہفتے کے دوران تیز بارشیں ہوئیں جس سے صورتحال مزید خراب ہوئی مون سون اسپیل ستمبر کے پہلے 10 دنوں کے دوران متوقع ہے جس سے مشرقی پنجاب، آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان، پریس کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سیلابی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک
اتوار 31 اگست 2025 21:20
(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہاکہ آخری مون سون اسپیل ستمبر کے پہلے 10 دنوں کے دوران متوقع ہے جس سے مشرقی پنجاب، آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا دباؤ بدستور موجود ہے، امکان ہے 4 سے 5 ستمبر تک گدو اور سکھر بیراج کی جانب پانی کا بڑا ریلہ پہنچے گا، جہاں یہ کم سے کم 7 سے 8 اور زیادہ سے زیادہ 12 سے 13 لاکھ کیوسک تک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمنٹے کے لیے این ڈی ایم اے حکومت سندھ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کر دیا ہے، تاکہ وہ اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔ریسکیو سرگرمیوں کے حوالے سے انعام حیدر ملک نے بتایا کہ ملک بھر میں سیلاب کے دوران 6 لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ساتھ ہی ہزاروں مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔انہوں نے کہا قومی رسپانس کو مزید بہتر اور آئندہ مون سون کے لیے بھرپور تیاری کرنی ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، یہ نیشنل کے بجائے اب گلوبل سیکیورٹی تھریٹ بن گیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سیلابی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کا سامنا ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال بدستور موجود ہے، وفاق صوبائی حکومتوں کی بھرپور معاونت کر رہا ہے، حکومت، پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیں تمام صوبوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران آبادیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے، جس کے لیے اقدامات اٴْٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
-
کراچی، سکول کی 8ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری پیغام سامنے آگیا، مقدمہ درج
-
ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے والے ایف بی آر افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع
-
آٹے ،میدہ فائن اور سوجی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
-
مریم نواز کا دورہ ملتان کے دوران دکانیں بند کروانے کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب کرلی
-
ْحافظ نعیم الرحمن کا محمود اچکزئی، اختر مینگل سے رابطہ، بم دھماکہ کی مذمت،خیریت دریافت کی
-
دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے، سرفراز بگٹی
-
امن کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائی: حافظ نعیم الرحمن
-
سیلاب میں جہیزبہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری گورنرنے لی
-
حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.