صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی انیسویں برسی پورے آزاد کشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

منگل 2 ستمبر 2025 18:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر معروف کشمیری دانشور سیاستدان صدر سپیکر سینئر وزیر قائد حزب اختلاف صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی انیسویں برسی پورے آزاد کشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی مرحوم رہنما صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی قومی و عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور تحریک آزادی کشمیر بحالی جمہوریت آئین قانون کے تحفظ کیلئے انکی گراں قدر جدوجھد آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے گزشتہ روز انکی انیسویں برسی کے موقع انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جنھوں نے ریاستی تشخص قومی وقار عوامی مفادات کیلئے زندگی وقف کر رکھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا عوام دوست فلسفہ سیاست دکھی انسانیت کی خدمت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم محکوم آزادی پسند نہتے پرامن عوام کے حق خودارادیت کا حصول انکی زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی برسی کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا کہ صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر گوہر نایاب اور خدا ترس نفیس انسان اور ریاست کی باوقار پہچان تھے جنھوں نے مارشلا کے خلاف ایم آر ڈی کی تحریک میں دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے شانہ بشانہ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں بوگس مقدمات کا سامنا کیا لیکن انکے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی یہ ہوتی ہے قومی قیادت اور مخلوق خدا کا احساس انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کا مزار شایانِ شان انداز میں سرکار سطح پر تعمیر کرکے پروٹوکول گارد تعینات کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے پارٹی رہنماوں عہداروں کارکنوں کے ہمراہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر ممتاز حسین راٹھور میاں غلام رسول سید شوکت نقوی محمد منیر اعوان سمیت شھدائے جمہوریت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دنیا کا کم عمر وزیر اعظم پاکستان منتخب کروانے کا عزم کیا۔