
پیپلزپارٹی نے کراچی کو 3,360 ارب روپے کے وسائل سے محروم رکھا گیا، فہیم خان
جمعرات 4 ستمبر 2025 17:14
(جاری ہے)
فہیم خان نے انکشاف کیا کہ اعداد و شمار کے مطابق 2024-25 میں کراچی کو 190 ارب روپے ملنے تھے لیکن صوبائی حکومت نے یہ رقم بھی روک لی۔
2010 سے 2025 تک کراچی کو صرف 200 ارب روپے دیے گئے، حالانکہ اس کا جائز حصہ 1,136 ارب روپے بنتا تھا۔ یوں کراچی کو مجموعی طور پر اپنے حق سے تقریبا 3,360 ارب روپے کم ملے۔ سندھ کے دیگر اضلاع کو بھی جی ایس ٹی فنڈز کم فراہم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز میں کراچی کو 944 ارب روپے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 416 ارب روپے کم دیے گئے۔ کراچی کی بندرگاہوں پر آنے والے سامان پر عائد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (IDC) کی آمدنی بھی شہر پر خرچ نہیں کی گئی۔ گزشتہ برس IDC سے 170 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ قیام سے اب تک ایک ہزار ارب روپے سے جائد رقم وصول ہو چکے ہیں، لیکن یہ رقم بھی صوبائی حکومت کے اکانٹس میں ضم کر دی گئی اور کراچی کے انفراسٹرکچر پر خرچ نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے 2025 کے دوران سندھ حکومت نے 3,800 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے، مگر کراچی، جو صوبے کی 70 فیصد آبادی رکھتا ہے، کو صرف 472 ارب روپے دیے گئے۔ حالانکہ اس کا جائز حصہ 1,416 ارب روپے تھا۔ اسی طرح 2011 سے 2020 تک وفاقی حکومت نے 8,960 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے کراچی کو صرف 340 ارب روپے دیے، حالانکہ آبادی کے تناسب سے اسے 756 ارب روپے ملنے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی 70 فیصد آبادی رکھنے والا کراچی وسائل کی تقسیم میں ہمیشہ نظر انداز ہوا۔ اسی ناانصافی کے باعث آج شہر دنیا کے بدترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے تیزی سے زوال پذیر ہیں، ٹرانسپورٹ منصوبے تاخیر اور کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں اور شہر کا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر ہے۔فہیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی نے کراچی کی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کیے مگر حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ سترہ برس میں بڑے منصوبے ادھورے چھوڑ دیے گئے اور شہری آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین بھی واضح کر چکے ہیں کہ وسائل نہ ملنے سے کراچی کی مسابقتی صلاحیت ختم ہو رہی ہے۔ اگر کراچی کو اس کا حق دیا جائے تو پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ کراچی کو اس کا جائز حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔فہیم خان نے بتایا صرف پی ٹی آئی کراچی کی نمائندہ جماعت ہے پی ٹی آئی وفاقی حکومت میں عمران خان نے کراچی کی ترقی کے 1100 ارب کا خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا جس پر تین سالوں میں مکمل عمل درآمد ہونا تھا جس میں صوبائی حکومت کا حصہ بھی شامل تھا۔ لیکن پیپلزپارٹی کی نااہلی، بیڈ گورنرس کی وجہ سے روشنیوں کے شہر کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.