چین کی تاریخی پریڈ اورایس سی او اجلاس ، مغرب دنیا کی نیندیں حرام ہوگئیں

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) فن لینڈ کے صدر ایلکس اسٹب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو مغربی اتحاد کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ہونے والا یہ اجتماع مغرب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فن لینڈ کے صدر نے امریکا اور یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے جنوبی دنیا کے ساتھ زیادہ عزت دار اور پُروقار تعلقات نہ اپنائے تو وہ یہ عالمی مقابلہ ہار سکتے ہیں۔یاد رہے کہ چین میں 31 اگست سے شروع ہونے والی دو روزہ ایس سی او کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت 20 ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔