** اپ ڈیٹ**

د*علیمہ خانم کو انڈہ مارنے والی خواتین کا تعلق تحریک انصاف سے نکل آیا ًخیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر دو خواتین نے انڈہ ماردیا، انڈہ مارنے والی دونوں خواتین کا تعلق تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے علیمہ خانم پر انڈہ اس وقت مارا گیا جب اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں اسی اثنا میں سامنے جھمگٹے میں موجود دو جواں سال خواتین نے انہیں انڈہ دے مارا جس سے ایک دم ہلچل پیدا ہوگئی جبکہ دونوں خواتین تیزی سے جھمگٹے سے باہر بھاگ گئیں جس پر یہاں موجود کارکنان ان کے پیچھے بھاگے خواتین نے اپنی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی لیکن کارکنان نے گاڑی کو گھیر کر اس پر پتھر اور مکے مارے اس دوران گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا جبکہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ادھر دونوں خواتین کو حراست میں لئے جانے کے بعد ضلعی پولیس کے ترجمان کی طرف سے واقعہ کی وضاحت میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے آئے تھے خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تاہم واقعہ میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔