Live Updates

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فلپائن کے سفیرڈاکٹر ایمانئل آر فریننڈز کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، تجارت اور ثقافت میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

پیر 8 ستمبر 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں فلپائن کے سفیرڈاکٹر ایمانئل آر فریننڈزنے ملاقات کی۔ جس میں سفیر کی اہلیہ ایلیسیا کاولو اور فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل فہدالشیخ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، تجارت اور ثقافت میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میںفلپائن کے سفیر نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فلپائن کی دوستی کا پرانا رشتہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں میں بہت کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان کوبدترین سیلاب اور مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ فلپائن اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں کلائمنٹ چیلنج پر پروگرامز شروع کرائے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات دنیا بھر میں اعلی معیار کے باعث مشہور ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سب سے بڑا پروگرام شروع کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ چیئررمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے صوبہ سندھ میں 2021 سے لیکر اب تک سیلاب متاثرین کے لئے 21لاکھ گھر تعمیر کرائے ہیں۔ فلپائن کے سفیرڈاکٹر ایمانئل آر فریننڈزنے گورنر پنجاب کو گفٹ یونیورسٹی میں طلبا کے تبادلے اور سکالر شپ پروگرام کے لیے گروتھ ونڈو کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان تعلیمی،تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلے یقینی بنائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات