Live Updates

۵بلاول بھٹو زرداری کا ملتان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

ٌپیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو زرداری کا گیلانی ڈٴْمرہ خیمہ بستی میں خطاب

پیر 8 ستمبر 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور مشکلات کو سنا۔چیئرمین بلاول بھٹو نے گیلانی-ڈٴْمرہ خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا، ان کے احوال معلوم کیے اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ممبران قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، بیرسٹر مدثر حسین شاہ، ملک منظور حسین ڈٴْمرہ اور پی پی پی ملتان کے سیکرٹری جنرل راؤ ساجد سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی اور ان کی ٹیم کی سیلاب متاثرین کے ساتھ عملی موجودگی اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہی پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی اپنے گھروں میں واپسی اور نقصانات کے ازالے تک پاکستان پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری سیلاب سے متاثرہ بچوں کے درمیان گھل مل گئے اور ان سے شفقت سے پیش آتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔یہ دورہ نہ صرف ایک علامتی اقدام تھا بلکہ پیپلز پارٹی کی عوامی وابستگی اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی قرار دیا جا رہا ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات