وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد

منگل 9 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خان کا سینیٹ کے لیے انتخاب ان کی سیاسی بصیرت، عزم اور پارٹی قیادت کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔