
بھارت میں مودی کا دورِ اقتدار؛ آزادی اظہار جرم بن گیا، اختلافِ رائے گناہ
مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے صحافی اور لکھاریو ں کو منظم طور پر خاموش کرانے کے لیے اظہارِ رائے پر قدغن لگا رہی ہے،رپورٹ
بدھ 10 ستمبر 2025 13:36
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 سے اب تک 3,465 URLs پر تقریبا 300 ٹیک ڈان کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ سہیوگ سیکشن 79(3)(ب) استعمال کر کے سپریم کورٹ کے حفاظتی اقدامات کو بائی پاس کرتا ہے۔
ہزاروں نامعلوم افسران یکطرفہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کونسی معلومات غیر قانونی ہیں اور بھارت بھر میں بلاک ہونی چاہییں ۔اسی طرح ایکس کے مطابق سیکشن 69A صرف استثنائی حالات میں استعمال ہوتا ہے، مگر سیکشن 79(3)(ب) میں افسران کو مکمل بلاکنگ اختیار دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کے اقتدار میں 2014 کے بعد سے ٹیک ڈان آرڈرز میں مسلسل اضافہ ہوا اور 2022 تک یہ 14 گنا بڑھ گئے۔ آزاد میڈیا آٹ لیٹ مکتوب، صحافی انورا دھا بھاسن (کشمیر ٹائمز)، اور حتی کہ رائٹرز کو بلاک کرنے کے بھی احکامات دیے گئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی صحافیوں ، نیوز آٹ لیٹس اور سلیبرٹیز کو بڑے پیمانے پر بلاک کیا گیا۔ اسی طرح پاک بھارت کشیدگی کے دوران کئی بھارتی صحافی اور رائٹرز جیسے بین الاقوامی نیوز آٹ لیٹس بھی بلاک ہوئے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے نام پر وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بینرجی کی میم بھی بلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔بھارت میں آپریشن سندور کی ناکامی شائع کرنے پر نیوز ویب سائٹ The Wire کو بھی بلاک کر دیا گیا تھا ۔ بھارت دنیا میں آزادیِ صحافت کی عالمی درجہ بندی میں 180 ممالک میں سے 151 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے صحافی اور لکھاریو ں کو منظم طور پر خاموش کرانے کے لیے اظہارِ رائے پر قدغن لگا رہی ہے۔ ہائی پروفائل بلاکنگ کیسز، جیسے مکتوب، انورا دھا بھاسن اور کتابوں کی پابندی، مودی سرکار کی آمریت کے عکاس ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار
-
ٹرمپ سے ملاقات سے قبل قطری وزیراعظم کی اعلیٰ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں
-
ہم اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، قطری وزیراعظم
-
سعودی عرب کی قطر کے خلاف نیتن یاھو کے جارحانہ بیانات کی شدید مذمت
-
خوشگوار ماحول میں ٹرمپ کی قطری وزیر اعظم سے دو گھنٹے طویل ملاقات
-
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ
-
ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
سعودی عرب میں تیل کی جگہ شمسی توانائی کی بڑی طاقت بننے کی تیاری
-
دوحہ حملے کے جواز میں اسامہ بن لادن کا حوالہ دینا مضحکہ خیز ہے، پاکستان
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
-
نیتن یاہو کا مغربی کنارہ تقسیم کرنے والے ای ون منصوبے سمیت بستیوں کی توسیع کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی سزا کو مایوس کن قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.