% صوبے کی عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور انکے معاشی مسال کا تدارک ممکن بناکر انھیں خوشحال کیا جاسکے،سید اقبال احمد شاہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:25

/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن و پاکستان پیپلز پارٹی سول سیکرٹریٹ کے انچارج سید اقبال احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت خلق کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کررہی ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی احکامات پر سندھ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی عوام کے بنیادی مسال کا فوری تدارک ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے بلوچستان حکومت صوبے کی عوام کو روزگار کے وسیع تر مواقع فراہم کرنے کیلے مرحلہ وار آسامیاں مشتہر کررہی ہے جبکہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آراستہ کرنے اور انھیں باصلاحیت ہنرمند بنانے پر بھی خصوصی توجہ دیکر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے میڈیا کوآرڈینیٹر علی نواز ابڑو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جب بھی وفاق اور صوبوں میں اقتدار سنبھالا ہے تو اس نے عوام کو روزگار کے وسیع تر مواقع فراہم کیے ہیں جس سے عوام کو روزگار کی بنیادی سہولت کی فراہمی ممکن بنانے اور انھیں معاشرتی برایوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے آج بھی ہماری اولین ترجیع ہے کہ صوبے کی عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جایں اور انکے معاشی مسال کا تدارک ممکن بناکر انھیں خوشحال کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی ہی ملک و ملت کے استحکام کی ضامن ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی فلاح و بہبود کیلے روز اول سے کوشاں ہے جس کیلے قاد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ودیگر قادین و جیالوں نے اپنی جانیں قربان کردی مگر عوامی خدمت کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے ہم بھی پارٹی اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوے عوامی خدمت خلق کی جدوجہد کرتے رہیں گے قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے میڈیا کوآرڈینیٹر علی نواز ابڑو نے تنظیمی امور اور نوجوانوں کو درپیش مسال سے مفصل آگاہ کیا جس پر سید اقبال احمد شاہ نے مسال کے حل کیلے فوری احکامات صادر فرماے وفد میں محمد یسین کھوسہ، علامہ غلام رسول، دادمحمد، عامر عزیز، غلام فرید، رستم شاہ، ذوہیب علی، بلاول علی ودیگر رہنما موجود تھی