سرویکل کینسر ویکسینیشن مہم صحت مند بیٹی صحت مند گھرانہ کے عنوان کے تحت 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:10

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنرمیرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر ویکسینیشن مہم صحت مند بیٹی صحت مند گھرانہ کے عنوان کے تحت 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی جس کا بنیادی مقصد 9 سے 14 سال عمر تک کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے محفوظ بنانا ہے۔یہ بات انہوں میں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور خاص میں سرویکل کینسر ویکسینیشن مہم کی تیاری کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 144 ممالک نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو منظور کیا ہے اور کہا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد جمو کشمیر میں 9 سے 14 سال عمر تک کی بچیوں کو سرویکل کینسر یعنی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے تحت لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے سے رہ جانے والے بچوں کی معلومات لے کر انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی ایچ پی وی ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ضلع بھر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس ضمن تمام کاموں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ،ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد، ڈاکٹر غلام زینب، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ڈاکٹر بینظیر لغاری، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی اے جیٹھانند، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم فوکل پرسن ڈاکٹر راجیش کمار، اسپیلشسٹ پیڈراٹیشن ڈاکٹر وجیہ حسن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر افشاں میمن ، کمیونیکیشن آفیسر منیر ابڑو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رجسٹریشن مظفر بھرگڑی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ،ڈاکٹر عبداللطيف مری ، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

\378