مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہے ، حاجی عنایت الرحمن

قطر پر حملے کے بعد مسلم دنیا کے حکمرانوں کو اب غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا،امیر جماعت اسلامی نوشہرہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہے ،مسلم دنیا کے حکمرانوں کو غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگاقطر میں حماس مجاہدین و قائدین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مودی کا اٹل بھارت کا منصوبہ بنگلہ دیش انقلاب سے دریا برد یوچکا ہے ا۔

(جاری ہے)

ن خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل کا قطر میں حماس کے قائدین پر حملے کے خلاف نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر نائب امیر جماعت اسلامی نوشہرہ مولانا گوہر الرحمان اور ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی نوشہرہ میاں ماجر شاہ نے بھی خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے انتہائی بزدلانہ حرکت کی ہے کیونکہ ایک طرف نیتن یاہو، اور ٹرمپ حماس کت ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف انہوں نے قطر میں مذاکرات کے لیے آئے ہوئے حماس قائدین پر حملہ جردا انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایران میں اپنی شکست دیکھ کر ہواس باختہ ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں استعماری ایجنڈے پر عمل پیرا حکمرانوں نے ٹرمپ جیسے فسادی کو امن نوبل انعام دینے کے حق میں ووٹ دے کر فلسطین، کی غزہ اور حماس کے مجاہدین کے خون کے ساتھ غداری کردی ہے ۔