مولانا عبد الماجد سے انکے بھتیجے کے اتقال پر طارق مدنی ہ دیگر کی تعزیت

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی سے ان کے بھتیجے اور جمیعت علما اسلام ضلع مظفرگڑھ کے سابق امیر مولانا غلام سرور شہید رحم اللہ علیہ کے صاحبزادے و جامعہ عثمانیہ کلر والی کے مہتمم قاری محمد معاویہ جو اپنے بھائی کے اغوا ہونے کا صدمہ برداشت نہ کرسکے اور اچانک انتقال کرگئے ان کے انتقال پر پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی، مرکزی علما کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادا علامہ زاہد محمود قاسمی، انٹر نیشنل ختم نبوت سندھ کے امیر مفتی عبد الغفور اشرفی، مولانا عبد الحق قادری، مفتی شبیر احمد حمادی، مولانا مشتاق احمد، مفتی عبداللہ شہباز، مولانا عبید اللہ شہباز، مولانا شبیر احمد عثمانی، قاری محمد ندیم المکی، مولانا عاشق حسین نقشبندی، مولانا امین انصاری، قاری سعید الرحمن، قاری انیس الرحمن فاروقی، ملک خالد حسین گجر، اسلم خان فاروقی و دیگر علما کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا فرمائی جبک قاری محمد رفیق کو ڈاکوں کے قبضے سے بازیابی کے لیے پولیس، رینجرز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔