اسرائیل اُمت مسلمہ کا دشمن ہے۔ دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں،صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء)چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اُمت مسلمہ کا دشمن ہے۔ دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔دوحہ پر حملہ قطر کی علاقائی خود مختار و سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ فلسطین کیلئے سعودی عرب کی مخلصانہ کوششیں اور خدمات لازوال ہیں۔

(جاری ہے)

او آئی سی اور اُمت مسلمہ فلسطین کے مسئلے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی جائے۔ ایران کے بعد قطر پر حملہ اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

مرکزی علماء کونسل پاکستان فلسطین اور قطر سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک بھی مظلوموں کے حق میں ووٹ دیں گے۔ فلسطینیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مسجد اقصیٰ آزاد ہو گی۔