Live Updates

ض*مہنگائی اور بے روزگاری تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے ، مولانا عبدالقادر لونی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:25

cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولناعبدالقادر لونی مرکزی کنوینئر مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ حکمرانوں آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں کی تسلط سے قوم کی خون کو نچوڑا گیا۔

ملک میں معاشی استحکام پیدا کرنے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے ناروا ٹیکسز، مہنگائی اور بیروزگاری سے قوم کی امیدوں پرشب خون مارا گیا۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

(جاری ہے)

ایک طرف مہنگائی دوسری طرف آئے روز بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی پوری کرے یا یوٹیلٹی بل ادا کرے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر حکومت کی طرف سے مسلط کردہ استحصالی اقدامات سے اشیا ضرورت، بجلی و گیس، صحت و تعلیم عام عوام اور محنت کش ملازمین کی دسترس سے دور ہوتے جارہے ہیں ملازمین کے لیئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا ہے خصوصا چھوٹی تنخواہ لینے والے ملازمین کے گھر فاقے چل رہے ہیں۔

بحران دربحران سے سفید پوش مڈل کلاس سے لے کر غربت کی لکیر پر زندگی گزارنے والے سبھی مہنگائی کے ہاتھوں ایک اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے کرپٹ نے ملک کو لوٹا اب اس دور حکومت میں مافیاز نے ملک کو معاشی بحران سے دوچار کردئیے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت میں آزادنہ اور خودمختار معاشی پالیسیوں کی صلاحیت نہیں رہا اور ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات