
بریڈفورڈ، یوم دفاع اور معرکہ حق کی تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کے بعد معرکہ حق نے ہمیں اتحاد، ایثار اور وطن سے محبت کے جذبے کی یاد تازہ کر دی ہے، آج پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور سہولتوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا کہ ہمیں ناصرف پاکستان کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط رکھنا ہے بلکہ مسئلہ کشمیر کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کرنا ہوگا۔محمد نعیم عباسی نے کہا کہ سید قمر رضا نے اوورسیز کمیونٹی کو سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے یکجا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔زاہد مغل نے کہا کہ پاکستانیت کا مطلب یہی ہے کہ ہماری سوچ اور ترجیح ہمیشہ پاکستان ہو، افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہی وطن محفوظ ہے۔لارڈ میئر کونسلر محمد شفیق نے کہا کہ بریڈفورڈ کے لوگ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہمیں اپنی ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔قونصل جنرل زاہد احمد جتوئی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی رہتے ہیں، پاکستان کے روشن اور مثبت امیج کے سفیر ہیں۔تقریب میں میڈیا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں، پروگرام کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا، جس کے بعد شرکا کی ضیافت ظہرانے پر کی گئی۔شرکائے تقریب نے اس پروگرام کو پاکستانیت کے جذبے کو تازہ کرنے والا قرار دیا اور کہا کہ ایسی تقریبات بیرونِ ملک کمیونٹی کو اپنی جڑوں سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
-
تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، احسن اقبال
-
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اورڈائونلوڈنگ میں دشواری کاسامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.