Live Updates

سیلاب زدگان کی آباد کاری کیلئے حکومت خصوصی پیکیج کا اعلان کرے،علی رضا رضوی

پیر 15 ستمبر 2025 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک اتحادکے چیئرمین رضا علی رضوی نے کہاہے کہ سیلاب زدگان کی آباد کاری کیلئے حکومت خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔ سندھ اس صورتحال سے گزر رہا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں اربن فلڈ نے شہر کوکھنڈرات اور ابتر ترین حالات میں تبدیل کردیا ہے۔ کراچی، حیدر آباد، میرپورخاص، کی حالت بہت خراب ہے۔

لاہور اورسیلاب زہ علاقوں کا دورہ کیاہے لیکن پنجاب کے علاوہ سندھ میں ان شہروں میں جنکی نشاندہی کی کچھ نظر نہیں آرہا۔ بلدیاتی قیادت کی نا اہلی نظر آرہی ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ ایچ ڈی اے اور ایچ ایم سی کرپشن کا گڑھ ہیں۔ کراچی میں سسٹم مافیا کا راج ہے۔ کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں اس مافیا کا راج نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرز ویسٹ، کیماڑی، ایسٹ مرکزی کردار ہیں۔ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے بجائے عوامی املاک پر قبضہ کر رہی ہے۔الطاف نگر کی نو ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹ قبضہ ہوگئے۔ وزرا اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی اس کھیل میں شامل ہیں۔کرپٹ افسران جنکی دہری شہریت ہے وہ بلڈر بنکر اور رئیل اسٹیٹ کا کام کر رہے ہیں۔

میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور راشی افسران ادارے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ کراچی کی سڑکیں بنانے کا اتوار سے میئر نے وعدہ کیا تھا لیکن سڑک تو درکنار پیچ ورک بھی شروع نہیں ہوا۔ بلاول بھٹو کو احتساب کی فکر نہیں۔ صرف وفاق کو بلیک میل کرنا اپنی مرضی کے اعلانات کرانا انکی ذمہ دارہ رہ گیا ہے۔ چودہ ماہ میں کراچی میں وہ کیا تیر مارلیں گے۔

اپنا گریبان عوام کو پکڑنے کا کہنے والے بلاول کراچی کے عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار رہیں۔ 16ماہ میں الہ دین کونسا چراغ لائیں گے۔ لیاقت آسکانی، قادر مندوخیل، قادرپٹیل، علی حسن بروہی۔ انور مجید اور انکے صاحب زادے، یونس میمن، محمد علی شیخ، عابد حسین ستی، بروہی چیئرمین، ممتاز تنولی،، کراچی میں متعدد عہدیدران، فیصل رضوی، عاصم حسین، انیس کالا، عارف، سیف عباس، وصی عثمانی، عباس رضوی، جمیل ڈائری، نسیم ملک، جاوید ملک اور کراچی کے گینگسٹرز کو کون لگام دے گا۔ کراچی کے صدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ KDA, LDA, MDA, SBCA, KWSCسے متعلق رپورٹ تیار کریں۔ کرپٹ سیاست دانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ سیکٹر `14-Aمیں بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم بیچنے والے افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات