Live Updates

عمران خان نے رول آف لا پراسٹینڈ لینے والے ججز کو ہیرو ماننے کا کہا ہے، علیمہ خان

پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ،قدغن لگائی جاسکتی نہ کوئی عدالت رولنگ دے سکتی ہے، ایسا کرنیوالا جج غیر آئینی ہوگا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)علیمہ خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، اس پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی، پرامن احتجاج کے خلاف کوئی عدالت رولنگ نہیں دے سکتی جو جج ایسا کریگا وہ غیر آئینی ہوگا، عمران خان نے کہا ہے کہ جن ججز نے رول آف لا پر اسٹینڈ لیا وہ قوم کے ہیرو ہیں، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ان ججز کی کوششوں کو سلام کرتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں بتا دیں پاکستان میں کون سا قانون ہے یا آئین کی ختم کر دیں، ہمیں کہتے ہیں آئین پر عمل کرو، آئین کے مطابق پرامن احتجاج کریں تو گرفتاریاں کرتے ہیں، کے پی میں سیلاب اور آپریشن چل رہا ہے ان ایریاز کے کارکن عدالت نہیں آسکتے۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے کہا کہ آج عدالت سے استدعا کی گئی ہے آپریشن ایریاز، سیلابی علاقوں کے ملزمان کی حاضری معاف کر دی جائے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے یہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن ججز نے رول آف لاء پر سٹینڈ لیا وہ قوم کے ہیرو ہیں، عمران خان نے کہا ہے ایسے تمام ججز کو ہیرو مانا جائے، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ان ججز کی کوششوں کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں مجھ پر الزام ہے میں نے پیغام دیا اپنی آزادی کیلئے نکلو، یہ تو آئین کے مطابق ہے آئین سب کو پرامن احتجاج حق دیتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کے دورہ پر ہیں برطانیہ میں دورے کے خلاف احتجاج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹرمپ کے دورے کے خلاف احتجاج پر حکومت اور پولیس نے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی، دنیا کی ہر جمہوریت میں احتجاج ڈیموکریسی کا حسن ہوتا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ پرامن احتجاج حکومتوں کو عوامی موقف پیش کرنے کا آئینی ذریعہ ہے، عمران خان کا ویڈیو لنک ٹرائل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات