ٴخانہ کعبہ اور روضہٴ رسول ؐ کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، ڈاکٹر اشرف جلالی

یہ سعودی عرب کا افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ عسکری صلاحیتوں اور جذبہ ایمان پر اعتماد ہے، سربراہ تحریک

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

ق*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا خانہ کعبہ اور روضہٴ رسول ﷺ کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ سعودی عرب کا افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ عسکری صلاحیتوں اور جذبہ ایمان پر اعتماد ہے۔

اس سے اسلامیان پاکستان کے دل بہت خوش ہوئے ہیں۔ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے بچہ بچہ اپنی جان دینے کو تیار ہے۔ دوسری طرف یہ بات بہت تشویشناک ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ سعودی عرب کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ گریٹر اسرائیل کی جانب بڑھتے ہوئے اسرائیل کو لگام دیے بغیر عرب اور اسلامی دنیا خطرات سے بچتی نظر نہیں آ رہی کیونکہ اسرائیل کی جارحیت غزہ سے آگے لبنان، شام، ایران، عراق، یمن اور قطر تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

تمام عالم اسلام کی نگاہیں قطر میں منعقد ہونے والی عربی و اسلامی سربراہی کانفرنس پر لگی ہوئی تھیں لیکن یہ کانفرنس بھی اسرائیل کو لگام دینے کے کسی حتمی فیصلہ کے بغیر ہی ختم ہو گئی۔ اس کانفرنس میں کی گئی مجموعی تقریروں کی صورت حال مایوس کن ہے۔ عرب حکمرانوں کو اسرائیل کی شکل میں موت نظر بھی آ رہی ہے لیکن پھر بھی جہاد کا راستہ اختیار کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ یہ کسی لحاظ سے بھی درست نہیں ہی