سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا،میاں محسن ایوب

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

yفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ڈائزاینڈ کیمیکلزایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق سینئر نائب صدر وایگزیکٹوممبر اڈنٹرایسویسی ایشن پاکستان او چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر میاں محسن ایوب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا، مسلم مما لک اسرا ئیل سے سفارتی تعلقا ت ختم کریں، مسلم مما لک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو مجبور کرے وہ معا فی ما نگے اور آئندہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے، انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معا ہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی دوحہ پر حملہ قطر کی علاقائی خود مختار و سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی جائے۔ ایران کے بعد قطر پر حملہ اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی گمرا ہ کن سوچ دنیا کے امن و استحکا م کیلئے خطرہ بن چکی ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ نا قابل قبو ل اور تاریخ میں پہلی با ر ہو نے وا لی سنگین خلا ف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرا ئیل اقوام متحدہ کے منشور اور عا لمی نظا م کو پا ما ل کر رہا ہے، دہشتگرد اسرائیل غزہ میں غیر روائتی بموں کا استعما ل کر رہا ہے تا کہ غزہ میں کوئی فلسطینی بھی رہنے کے قا بل نہ رہے، مسلم مما لک متحد ہو کر اسرائیل کو سخت وارننگ دیں اور اس کا ہر محا ظ پر با ئیکاٹ کیا جا ئی